15 November 2016 - 23:22
خبر کا کوڈ: 424490
فونت
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ اب پر بمباری کر کے آٹھ نہتّے شہریوں کو شہید جبکہ نو دیگر افراد کو زخمی کردیا۔
سعودی طیارہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ اب پر بمباری کر کے آٹھ نہتّے شہریوں کو شہید جبکہ نو دیگر افراد کو زخمی کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مزید لاشوں یا زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے، صوبہ صنعا کے نھم نامی علاقے کو کلسٹر بموں کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب یمن کی مسلح افواج نے مشرقی مارب میں واقع سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

ادھر یمن کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یمن پر سعودی جارحیت کے بھیانک نتائج کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ بیس مہینوں میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے بے تحاشا حملوں میں گیارہ ہزار چار سو تین یمنی شہری شہید جبکہ انیس ہزار تین سو تینتالیس زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ڈھائی ہزار بچّے اور ایک ہزار آٹھ سو خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی فوج کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬