17 November 2016 - 20:58
خبر کا کوڈ: 424511
فونت
ہندوستان اور اسرائیل نے دہشت گردی سے ملکر مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون کے علاوہ موجود دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ہندوستان اور اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ذرائع نے بیان کیا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل نے دہشت گردی سے ملکر مقابلہ کرنے کیلئے باہمی تعاون کے علاوہ موجود دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم اور اسرائیلی صدر کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آبی وسائل، تعلیم اور تحقیق کے اہم شعبوں میں اپنے تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے اس موقع پر زراعت اور آبی وسائل میں تعاون کو مضبوط کرنے سے متعلق دو معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

نرندر مودی نے کہا : مذاکرات میں ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے جس کی کوئی سرحدیں نہیں اور اسکی دیگر منظم جرائم کیساتھ جڑیں ہیں۔

اسرائیلی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے اور ان کا ملک ہندوستان میں اور ہندوستان کے ساتھ دفاعی ہتھیار بنانے کیلئے تیار ہے۔

دوسری جانب ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرے کر کے اسرائیلی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں گزشتہ روز ”اسرائیل مردہ باد“ ”امپیریل ازم مردہ باد“ اور ”فلسطین زندہ باد“ کے نعرے لگائے اور غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی، نیز اسرائیلی صدر ریووین رولن سے بھارت سے چلے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کرلے۔

اسرائیلی صدر ریووین رولن، ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی کی دعوت پر ہندوستانیکے چھ روزہ دورے پر ہیں۔ ہندوستانی مسلمان بھی اس دورے کیخلاف جمعہ کو، نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی میں مظاہرے کریں گے۔

وضح رہے کہ اس میں کوئی شک و تردید نہیں ہے کہ اسرائیل صیہونی حکومت مسلمان کا کھلا دشمن ہے اور اس نے ہندوستان میں مسلمانوں کا کھلا ہوا دشمن بی جے پی حکومت سے اپنے رابطے مستحکم کئے ہیں تا کہ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کے اپنے تجربوں کو رد و بدل کیاجائے اور مسلمانوں کے ساتھ مختلف بہانہ کے ذریعہ مزید مظالم دھایا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬