
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل نے 'پیرلوئیجی داگاتا' نے یہ بات اٹلی میں ایرانی صنعتی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا : امریکی بینک ایران اور دوسرے ممالک کے بینکوں کے درمیان تعاون کےخلاف ہیں مگر ہم ہرحال میں ایران کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے روم اور تہران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ کےلۓ مثبت اثرات پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بینک ایران اوردوسرے ممالک کے بینکوں کے درمیان تعاون کے خلاف ہیں اور ایران کے بینکوں کے لئے مشکلات کھڑی کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان مسائل کے باوجود ایران کے ساتھ بینکاری کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اٹلی کی جانب سے ایران کو برآمدات میں 17۔4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
پیرلوئیجی داگاتا نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں شریک ایرانی کمپنیوں کے ساتھ 180 کے قریب اطالوی کمپنیاں تعاون کے حوالے سے مذاکرات کریں گی۔
انہوں نے کہاکہ اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں یہ نمائش 26 نومبر تک جاری رہےگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/