
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر حلہ میں ایک دہشت گردی کے کاروائی میں 37 شہید ہونیوالے ایرانی زائرین کی خوزستان صوبے کے مرکزی شہر اہواز میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد کی موجودگی میں تدفین کر دی گئی ہے۔
شہید ہونے والوں کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں حکومتی عہدیداروں اور فوجی اور عوامی رضاکار کے کمانڈروں نے بڑی تعداد میں بھی شرکت کی۔
اس دوران عوام نے تکفیری دہشت گردوں سے اظہار نفرت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور تکفیریت مردہ باد کا نعرہ بھی لگائے۔
حلہ کے علاقہ میں چہلم امام حسین (ع) منانے کے بعد واپس انے والے ایرانی زائریں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس میں ۸۰ سے زائد ایرانی زائرین شھید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افراد زیادہ ایران کے جنوبی صوبے خوزستان سے تعلق تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے