06 December 2016 - 21:07
خبر کا کوڈ: 424902
فونت
روضہ ہائے مبارک کی جنگی بریگیڈز موصل کے مغربی جانب کے گاوں کو آزاد کرانے میں مصروف ہیں ۔
موصل میں‌ عراقی مجاھدین کی پیشقدمی اور کامیابی کے مناظر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ ہائے مبارک کے زیر انتظام دھشت گردوں کے خلاف جنگمیں حصہ لینے والی بریگیڈز نے رضاکار فوج کے ہمراہ تلعفر کے مغربی جانب مزید پیش قدمی کرتے ہوئے کئی دیہات آذاد کروالیے ہیں۔

جنگ کی صورت حال سے آگاہ کرنے والی میڈیا ٹیم نے بتایا کہ العباس بریگیڈ،لوا علی اکبر،امام علی بریگیڈ اور دیگر گروپس نے ام حجرہ سفلی ،تل سمیر صغری،تل سمیر کبری نامی دیہاتوں کو آزاد کروالیا ہے ۔

اس دوران چار خودکش گاڑیوں کو ان ک7ے سوار سمیتفی النار کر دیا گیا۔

جنگ میں حصہ لینے والے بریگیڈز کے قائدین نے بتایا کہ اس وقت موصل کے مغربی جانب ضلع تلعفر میں شدید جنگ جاری ہے اس اپریشن کا نام قادمون یا نینوی رکھا گیا ہے ۔

جنگی میڈیا نے مزید بتایا کہ تمام فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور دھشت گرد شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬