
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ حویلیاں کے قریب گر کرتباہ ہونے والے پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا جسے ڈی کوڈ کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افراد سوار تھے جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں سے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا جس کے لیے ماہرین ہوا بازی کی ٹیم بلیک باکس کے ہمراہ بیرون ملک جائے گی جب کہ بلیک باکس کے ڈی کوڈ ہونے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات معلوم ہوں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے