10 December 2016 - 17:42
خبر کا کوڈ: 424972
فونت
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دو دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
نائیجیریہ دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ آداموا کے شہر ماداگالی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پینتالیس افراد ہلاک اور تینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں خودکش بمبار لڑکیوں نے سبزی کے ایک مصروف بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم ازکم ۴۵ افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے ماداگلی کے بازار میں اسکول جانے والی دو طالبات  خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ۳۰ افراد موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک ۳۰ زخمی اور ۴۵ افراد مارے گئے۔

دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے پہلے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس بتائی گئی تھی خبروں میں کہا گیا ہے کہ دو خودکش دہشت گرد عورتوں نے ماداگالی شہر کے بازار میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا ۔

واضح رہے کہ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملوں میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کا کردار سامنے آ رہا ہے ۔

نائیجیریا کی حکومت اور فوج دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک بڑی تعداد میں عام شہری مارے جاچکے ہیں ۔

بعض تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نائیجیریہ حکومت ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے اور وہ خود بھی کئی دہشت گردانہ حملہ میں شامل رہی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۳/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬