20 June 2012 - 18:54
خبر کا کوڈ: 4250
فونت
کوئٹہ آئي ٹي يونيورسٹي ؛
رسا نيوزايجنسي - کوئٹہ آئي ٹي يونيورسٹي بس دھماکے ميں شہيد ہونے والے طلبہ سينکڑوں چاھنے والوں کي موجودگي ميں سپرد خاک کردئے گئے ?
کوئٹہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے کوئٹہ آئي ٹي يونيورسٹي بس دھماکے ميں شہيد ہونے والے طلبہ کي نماز جنازہ امام بارگا ہ نچاري علمدار روڈ ميں ادا کي اور پھر انہيں سينکڑوں عقيدت مندوں کي موجودگي ميں سپرد خاک کرديا گيا ?

حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے يہ کہتے ہوئے کہ آئي ٹي يونيورسٹي کي بس پر حملہ دہشت گردوں کي سفاکيت اور درندگي کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس بزدلانہ کاروائي کي جتني بھي مذمت کي جائے کم ہے اظھار کيا : اس سانحہ عظيم نے پوري ملت تشيع کے افراد کو غم سے نڈھال کر ديا ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ صوبائي حکومت، گورنر اور انتظاميہ کے بار بار نوٹس ميں لانے کے باوجود يونيورسٹي کے طلباء کو خاطر خواہ سکيورٹي فراہم نہيں کي گئي اس لئے اس سانحہ کي تمام تر ذمہ داري صوبائي حکومت اور انتظاميہ پر عائد ہوتي ہے تاکيد کي : بلوچستان اور کوئٹہ کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سياسي جماعتوں کي بھرپور کوششوں کے باوجود دہشتگردي کا نہ رکنا اور دہشتگردوں کي آزادانہ کارروائياں، اس بات کي دليل ہيں کہ حکومتي ادارے دہشتگردوں کي سرپرستي ميں ملوث ہيں?

ايم ڈبليو ايم کے سرگرم رکن نے اس بات کا اظھار کرتے ہوئے کہ مجلس وحدت مسلمين کا حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ دہشتگرد اور ان کي پشت پناہي کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے انہيں قرار واقعي سزا دے کہا : کوئٹہ کے عوام خصوصا ہزارہ ملت تشيع کو فوري تحفظ کي فراہمي يقيني بنائي جائے? انہوں نے کہا کہ اگر صوبائي حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہيں کرسکتي تو فورا مستعفي ہو جائے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬