حجت الاسلام حسن ظفرنقوي :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليو ايم کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام حسن ظفرنقوي نے بزرگ عالم دين و نائب امام جمعہ مسجد نور ايمان مولانا غلام محمد اميني کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے پر شديد مذمت کي ?
انہوں نے وحدت ہاوس سے جاري ہونے والے اپنے تعزيتي اور مذمتي بيان ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ کراچي ملت جعفريہ سے تعلق رکھنے والے عمائدين کا مقتل بن چکا ہے تاکيد کي : قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ميں ناکام ہوچکے ہيں ?
حجت الاسلام حسن ظفر نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سندھ کابينہ ميں موجود اتحادي جماعتيں سندھ ميں امن و امان قائم نہيں کرسکتے تو حکومت سے في الفور مستعفي ہوجائيں کہا : کراچي سميت ملک بھر ميں دہشت گردي بالخصوص شيعہ ٹارگٹ کلنگ استحکام پاکستان اور ملکي جغرافيائي و نظرياتي سرحدوں کے محافظين کے خلاف گہري سازش ہے?
مجلس وحدت مسلمين مرکزي ترجمان نے بزرگ عالم دين و نائب امام جمعہ مسجد نور ايمان مولانا غلام محمد اميني کي شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا : پوري ملت تشيع ان کي شہادت پر سوگوار ہے اور ان کا قتل امن پسند حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے?
انہوں نے مزيد کہا : مجلس وحدت مسلمين وفاقي اور صوبائي حکومت سندھ سے مطالبہ کرتي ہے کہ في الفور مولانا محمد اميني سميت تمام شيعہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعي سزا دے ?
قابل ذکر ہے کہ مسجد نورايمان کراچي کے پيش امام مولانا غلام رضا اميني شہيد کي نمازجنازہ بزگ عالم دين آغا شيخ حسن صلاح الدين کي اقتداء ميں امام بارگاہ شاہ کربلا رضويہ ميں ہوئي پھر اپ کا جسد خاکي وادي حسين قبرستان ميں سپردخاک کر ديا گيا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے