
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض پہنچنے پر سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے جنرل قمر باجوہ کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
تین روزہ سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
جنرل قمر باجوہ کا بطور آرمی چیف تقرری کے بعد یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کئی عشرے سے دہشت گردوں کے حصار میں ہے ہر روز کہیں نہ کہیں بے گناہ عوام ان دہشت گردوں کا شکار ہو رہے ہیں مگر حکومت اسے روکنے میں ناکام رہی ہے اور یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا سرغنہ و حمایتی سعودی عرب و صیہونی حکومت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے