20 December 2016 - 19:05
خبر کا کوڈ: 425183
فونت
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تعینات روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی سفیر پر قاتلانہ حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے سفیر آندرے کارلوف پر تصویری نمائش کے افتتاح  کے موقع پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

ترک حکام کے مطابق روسی سفیر کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

این ٹی وی اور ترک سی این این ٹیلی ویژن کے مطابق نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دیگر تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے ایسی فوٹیج  جاری کی ہیں جس میں ایک شخص بندوق ہوا میں لہرارتے ہوئے  یہ نعرہ لگا رہا ہے کہ حلب کا انتقام لے کے رہیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ روسی سفیر پر حملہ کرنے والا شخص ترک سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

 اس حملے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوتن نے سیکورٹی اداروں کے  اعلی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے  بھی شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬