‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2016 - 13:23
خبر کا کوڈ: 425218
فونت
حرم امیرالمومنین (ع) کے شعبہ امور دینیہ کی ذیلی شاخ دارالقرآن نے صوبہ بغداد میں ایک دینی مرکز کا افتتاح کیا۔
بغداد میں قرآنی مرکز کا افتتاح

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرالمومنین (ع) کے شعبہ امور دینیہ کی ذیلی شاخ دارالقرآن نے صوبہ بغداد میں ایک دینی مرکز کا افتتاح کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد میں اس مرکز کا افتتاح میلاد پیغمبر اکرم(ص) کی مناسبت اسی دن کیا گیا۔

شعبہ امور دینیہ کے نگران شیخ مصطفی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس مرکز کے افتتاح سے صوبہ بغداد میں جاری قرآنی سرگرمیوں کی رونق مزید بڑھے گی۔اور اس کےذریعے مقامی قرآنی مراکز کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے عمل میں اضافہ ہوگا۔

اس قرآنی مرکز کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا اس کے بعد مختلف سماجی اور شخصیات اور مقامی ممتاز شخصیات نے بھی خطاب کیا اور اس مرکز کے قیام کو عمدہ اقدام قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬