22 December 2016 - 18:31
خبر کا کوڈ: 425229
فونت
عراق کے شہر موصل کے جنوب میں عراقی فوج کے توپخانے کی گولہ باری میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
موصل میں داعش کے خلاف آپریشن جاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی موصل میں عراقی فوج کے توپخانے نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراقی فوج نے اسی طرح جنوب مشرقی موصل میں بم نصب شدہ دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 موصل کے ایک اور علاقے میں بھی کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں پندرہ عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

در ایں اثنا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کو کہا ہے کہ عراقی فوج نے داعش کے ساتھ جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عنقریب ہی شہر موصل کے بیشتر علاقے فوج کے کنٹرول میں آجائیں گے۔

عراق کے وزیر برائے مہاجرین جاسم محمد نے بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کے باعث دو شہروں موصل  اور الحویجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کاروائی سترہ نومبر دو ہزار سولہ کو عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور اب تک بہت سے علاقے داعش گروہ کے قبضے سے آزاد کرائے جا چکے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬