23 December 2016 - 23:11
خبر کا کوڈ: 425240
فونت
ایران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر وسطی ایشیائی خطے کے تین ممالک کے دوروں کو مکمل کرنے کے بعد جمعے کے روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے تہران روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹر حسن روحانی دورہ وسطی ایشیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' وسطی ایشیائی خطے کے تین ممالک کے دوروں کو مکمل کرنے کے بعد جمعے کے روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے تہران روانہ ہوگئے۔

صدر حسن روحانی اعلی سطح ایرانی وفد کی قیادت میں بدھ کے روز سے وسطی ایشیا خطے کے دوروں کا آغاز کیا جہاں وہ پہلے مرحلے میں آرمینیا کے دارالحکومت یریوان پہنچ گئے۔ اس موقع پر ارمینی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

اس دورے کے موقع پر ایرانی صدر نے ارمینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیا گیا اور اس کے علاوہ فریقین نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر اہم مذاکرات کئے۔

ایرانی صدر اپنے دوروں کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ اور کرغزستان گئے۔ اس موقع پر ایران اور میزبان ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے اہم دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

اس کے علاوہ صدر حسن روحانی اپنے قازق اور کرغز ہم منصبوں کے ساتھ تازہ ترین علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬