
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم لیبیا کے طیارے کے اغوا کے بعد مالٹا میں لینڈنگ کرنے اور آخری مسافر کے طیارے سے اترنے تک تمام صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہے اور اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں لکھا کہ اغواکاروں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
دو مسلح افراد نے لیبیا کی افریقییہ ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ لیبیا کے شہر سبہا سے دارالحکومت طرابلس جارہا تھا ۔
اغواکاروں کی دھمکی کے بعد طیارے نے مالٹا کا رخ کیا اور وہ مالٹا کے ہوائی اڈے پر اترگیا ۔ مالٹا ہوائی اڈے پر اترنے کے کچھ ہی دیر بعد اغواکاروں نے پچاس مسافروں کوچھوڑدیا تھا جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل تھے طیارے میں مسافر اور عملے کے افراد سمیت ایک سو اٹھارہ افراد سوار تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے