21 June 2012 - 12:54
خبر کا کوڈ: 4254
فونت
کوئٹہ کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد ھاشم موسوي نے آئي ٹي يونيورسٹي طلباء کے بس پر خود کش حملہ کو دہشت گردوں کي درندگي کا مُنہ بولتا ثبوت جانا ?
سيد ھاشم موسوي
 
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، کوئٹہ کے امام جمعہ اورمجلس وحدت مسلمين پاکستان کے فعال رکن حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے آئي ٹي يونيورسٹي طلباء کو خاطر خواہ تحفظ فراھم نہ کئے جانے پرانتظاميہ اور صوبائي حکومت کو تنقيد کا نشانہ بنايا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ آئي ٹي يونيورسٹي طلباء کے بس پر خود کش بم حملہ دہشت گردوں کي درندگي کا مُنہ بولتا ثبوت ہے بيان کيا : اس افسوس ناک واقع نے جہاں متعدد قوم کے معماروں کو ہم سے جدا اور بہت بڑي تعداد کو زخمي کرديا وہيں ہماري پوري ہزارہ و ديگر ملت تشيع کے افراد کو غم سے نڈھال کر ديا ہے?

سيد ہاشم موسوي نے يہ کہتے ہوئے کہ صوبائي حکومت گورنر اور انتظاميہ کو باربارمتنبہ کرنے کے باوجود طلباء کو مناسب سيکورٹي نہيں دي گئي کہا : بلوچستان اور کوئٹہ ميں تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سياسي جماعتوں کي بھر پورکوششوں کے باوجود دہشت گردي کا نہ رکنا اور دہشت گردوں کي آزادانہ کاروائياں اس بات کا دليل ہے، کہ حکومتي ادارے دہشت گردوں کي سرپرستي ميں ملوث ہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مجلس وحدت مسلمين حکومت سے پر زور مطالبہ کرتي ہے کہ دہشت گرد اور پس پردہ دہشت گردوں کي پشت پناہي کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعي سزا دے تاکيد کي : کوئٹہ کےعوام خصوصاً ہزارہ شيعہ قوم کو فوري تحفظ کي فراہمي يقيني بنائے کہا : پاکستان سے کہيں کمزور ممالک اپني عوام کا تحفظ فراہم کرنے ميں کامياب ہيں ?

کوئٹہ کے امام جمعہ نے کوئٹہ کي غيور عوام سے اتحاد و بھائي چارے کے فروغ کي تاکيد کرتے ہوئے دعا کي : خدا تمام شہداء کے درجات عالي فرمائے، زخميوں کو جلدازجلا صحت ياب اور پسماندگان کو صبر جميل عطافرمائيں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬