
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت فضائیہ کی بمباری سے 2 فلسطینی شہری شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق غزہ میں مصر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں صیہونی حکومت فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے افراد کو صیہونی حکومت طیاروں نے غزہ اور مصر کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے