14 February 2017 - 12:44
خبر کا کوڈ: 426305
فونت
پاکستان میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ۔
پاکستان میں ایرانی سفارت خانہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایک بیان میں لاہور سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اس بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔

گزشتہ پیر کے روز پاکستانی صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس ہولناک دہشتگردی کی ذمہ داری بدنام زمانہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کرلی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬