16 February 2017 - 19:08
خبر کا کوڈ: 426356
فونت
نئی دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں تین مسلم نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں بارہ سال بعد باعزت بری کر دیا۔
تین مسلم بے قصور قرار دئے گئے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں تین مسلم نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں بارہ سال بعد باعزت بری کر دیا۔

دو ہزار پانچ میں دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکے کے کیس میں نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جمعرات کو فیصلہ سنایا-

کورٹ نے ان دھماکوں کے سلسلے میں بارہ سال سے گرفتار کسی بھی شخص کو مجرم قرار نہیں دیا اور بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا۔

واضح رہے کہ بارہ سال قبل دیوالی کے موقع پر دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ان بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن عدالت نے ان دھماکوں کے سلسلے میں تینوں ہی نوجوانوں کو بے قصور قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬