16 February 2017 - 19:37
خبر کا کوڈ: 426359
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کی تاریخ میں خطرناک ہنگامی صورت حال پیدا ہونے پر سخت خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اخبار گارڈین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے دنیا کی موجودہ صورت حال کو پرآشوب اور بحرانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور بحران کے مقابلے میں دنیا کو شکست سے بچانے کے لئے متحدہ یورپ کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے دنیا کی موجودہ صورت حال کا پہلی عالمی جنگ کے آغاز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف نئی شکل میں کثیر جانبہ تعاون کے ذریعے ہی بڑھتے ہوئے خطرے کو روکا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب ایک قطبی یا دو قطبی دنیا کا وجود ہی نہیں رہا ہے اور دنیا بھی، ابھی چند قطبی مرحلے میں داخل نہیں ہوئی ہے مگر بہت سے پہلوؤں سے اس کی صورت حال بحرانی ہو گئی ہے۔

انھوں نے امریکہ کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے حصول کے لئے جمہوری اقدار سے چشم پوشی کئے جانے پر بھی خبردار کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی نئی حکومت، چند جانبہ حکومت اور دنیا کے پناہ گزینوں کے سلسلے میں نرم رویہ اختیار کئے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے پیش نظر بہت سے بنیادی اصولوں کی مخالفت کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬