26 February 2017 - 22:30
خبر کا کوڈ: 426554
فونت
یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زالزال دو میزائل سے حملہ کیا گیا ہے -
میزائل حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے-

اس سے پہلے بدھ کو بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے معزول اور مفرور یمنی صدر منصورہادی کی نام نہاد مسلح فوج کے نائب سربراہ اور متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی کمانڈر کو مخا میں میزائل سے حملہ کرکے  ہلاک کردیا تھا۔

پچھلے چند روز سے یمنی فوج کے میزائلی حملوں کی وجہ سے سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں پر شدید خوف و  ہراس طاری ہوگیاہے۔

ہفتے کی شام بھی یمنی فوج نے برق الشقیق نامی بجلی گھر کو بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا- یہ بجلی گھر زیادہ تر سعودی فوجی مراکز کو بجلی سپلائی کرتاہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ صنعا میں واقع شہر نہم میں حملہ کرکے سعودی فوج  کے چھے اتحادیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ان اتحادی فوجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬