26 February 2017 - 23:30
خبر کا کوڈ: 426558
فونت
برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اس وقت، سن ستر کے عشرے کے بعد، سب سے بڑے سیکورٹی خطرے کا سامنا ہے۔
دہشت گردی کا خطرات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ میکس ہل نے کہا ہے کہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کی جانب سے انتہائی سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرش ری پبلکن آرمی کے ذریعے کئے جانے والے بم دھماکوں کے بعد سے برطانوی شہریوں کو دہشت گردی کے ایسے سنگین خطرات کا سامنا کبھی نہیں رہا۔

میکس ہل نے کہا کہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش برطانوی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انہوں نے، داعش میں شامل برطانوی شہریوں کی واپسی اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب  برطانیہ، شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے اصل میں ملکوں شامل رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬