28 February 2017 - 18:06
خبر کا کوڈ: 426591
فونت
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث افغانستان کے صدر پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اقتصادی تعاون تنظیم اکو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث افغانستان کے صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے ای سی او کی وزراء کونسل کے 10 رکنی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

افغانستان کی وزارت خارجہ اور پاکستان نے پیر 27 فروری کو کہا کہ رکن ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی کے بجائے پاکستان میں تعینات افغان سفیر اور صدر کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر عمر زاخیلوال ای سی او میں شرکت کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬