
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کرملن ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ شام کا تاریخی شہر پالمیرا مکمل طور پر آزاد ہوگیا۔
اس سے پہلے حکومت دمشق کے مخالف انسانی حقوق کے شامی نگراں گروپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ بدھ کی رات، شام کے تاریخی شہر پالمیرا کے مغربی علاقوں سے داعش دہشت گرد فرار ہو گئے۔
انسانی حقوق کے شامی نگراں گروپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ بدھ کی رات شام کے صوبے حمص کے تاریخی شہر پالمیرا کے مغربی علاقوں سے داعش دہشت گردوں کے فرارکا سلسلہ، جمعرات کی صبح تک جاری رہا ۔
اس رپورٹ کے مطابق شہر پالمیرا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں داخل ہونے میں شامی افواج کو کافی احتیاط سے کام لینا پڑ رہا ہے ۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر تدمریا پالمیرا کے مغربی مضافات میں واقع مثلث تدمر نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور داعش دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/