بيروت کے امام جمعہ :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بيروت کے امام جمعہ ، حجت الاسلام سيد علي فضل الله نے حارہ علاقے کي مسجد امام حسنين عليھما السلام ميں گذشتہ روز مومنين کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطينيوں کے خلاف انجام پارہے اسرائيلي مظالم کي شديد مذمت کي اور کہا : فلسطينيوں کو اج بھي دشواريوں کا سامنا ہے ، گذشتہ دن بھي غزہ پر فضائي حملہ کيا گيا جس ميں بہت سارے فسلطيني زخمي ہوگئے اور يقينا يہ حملہ اخري نہ ہوگا ?
انہوں نے اس قتل عام پر عالمي مراکز کي خاموشي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : غزہ کي عوام ائے دن اپنے خون ميں غلطاں ہے مگر عالمي مراکز خاموشي سے کام لے رہے ہيں اور عرب ممالک کي خاموشي بھي شرم ا?ور ہے ، يہ فقط دکھاوے کا پيغام دينے پر اکتفا کرتے ہيں جو فلسطينيوں کے کسي کام کا نہيں ?
حجت الاسلام فضل الله نے مزيد کہا : غزہ بمباري کے علاوہ ، صھيونيت اباداي ميں توسيع اور اسلامي وعيسائي حقيقت کو مٹا نے کي غرض سے قدس کو يہودي ملک بنائے جانے کا سلسلے باقي ہے اور خبريں صھيوني جيلوں ميں بند جيليوں کے ساتھ برے برتاو کي بيان گر ہيں ?
بيروت کے امام جمعہ نے فسلطينيوں کو سيسہ پلائي ہوئي ديوار بتاتے ہوئے کہا : ھم فلسطيني عوام ، فلسطيني مجاھدين اور مزاحمت کو دور بھيجتے ہيں، فلسطينيوں نے ثابت کرديکھايا کہ کمترين وسائل کے باوجود طاقتور دشمن صھيونيوں پر کامياب رہے ، اور انہوں نے ھرگز صھيوني ظلم وستم کے مقابل سر تسليم خم نہيں کيا ، تمام اسلامي اور عرب حکومتيں فقط صھيوني ہي نہيں بلکہ عالمي سامراجيت کے مقابل اٹھ کھڑي ہوں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے