
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان کی موجودگی میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے پیشرفتہ ٹینک " کرار" کی رونمائی ہوگئی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کرار ٹینک کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان سمیت وزارت دفاع دفاعی انڈسٹریز کے اعلی حکام موجود تھے۔
ایرانی وزیر دفاع نے وضاحت کی : ملک کی جنگی ضروریات بالخصوص جدید ہتھیاروں کی ساز و سازمان کی فراہمی کے لئے ایک موثر حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کرار ٹینک ایرانی ماہرین اور دفاعی سائنسدانوں کی جانب سے ڈیزائن اور تعمیر کی گئی ہے۔
جنرل حسین دہقان نے کہا : ایران دفاعی اور عسکری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قابل قدر ترقی کررہا ہے اور یہ ہمارے ملک کے دفاع کے لئے بہت اہم ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ہمارے سائنسدان اپنی محنت اور لگن سے ملک کی ترقی میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جنگی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہم اپنی پیشرفت جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے ہمارا قدم آگے کی طرف بڑھتا جائے گا ۔
جنرل حسین دہقان نے بیان کیا : ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ جس سال کو مزاحمتی اقتصادی پالیسی، اقدام و عمل کا نام دیا گیا تھا اس میں ہم نے ایک اور قومی کامیابی حاصل کی ہے۔
مزاحمتی اقتصاد کے سال میں ایران نے اپنے پیشرفتہ ٹینک کی رونمائی کی ہے یہ ٹینک ایران کی وزارت دفاع میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کو بنانے میں ایرانی مسلح افواج کے ماہرین اور سائنسدانوں کا مرکزی کردار ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا : "کرار" ٹینک کے تمام قطعات مقامی سطح پرتیار کئے گئے ہیں۔ اور یہ ٹینک بڑی مقدار میں ملک کے اندر تیار کیا جارہا ہے۔
کرار ٹینک کی رونمائی کے ساتھ ایران کے مغربی صوبے لرستان میں اس کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے صبا-248 نامی ہیلی کاپٹر کی رونمائی کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۸/