
امریکا کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بم نصب کئے جانے کی دھمکی ملنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے آس پاس سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب پہنچ کر دعوی کیا کہ اس کی کار میں دھماکہ خیزمواد موجود ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے اطراف میں سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا۔
خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اطراف کی، کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔ اس درمیان جس شخص نے دعوی کیا تھا کہ اس کی کار میں بم نصب ہے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکورٹی اہلکاوں نے روبوٹ کے ذریعے مشتبہ شخص کی کار کی تلاشی لی۔ گذشتہ ہفتے بھی ایک شخص وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہو گیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے سولہ منٹ بعد اس کو گرفتار کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے