
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو ھتھیاروں کی فراہمی پر امریکہ اور برطانیہ کو یمن میں انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ٹھرایا۔
بین الاقوامی ایمنسٹی ادارہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے اربوں ڈالر کے حساب سے سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرکے یمن کی ویران صورتحال اور اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے یمن مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی تعمیری حکمت عملی سامنے نہیں ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ مارچ 2015 میں یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے امریکہ اور برطانیہ نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کی مالیت ھتھیار فراہم کردیا جو امریکہ محکمہ خارجہ اور برطانوی محکمہ بین الاقوامی ترقی کی جانب سے اعلان کئے جانے والے اعداد و شمار سے دس گنا زیادہ ہے۔
بیروت میں تعینات ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ریجنل ڈائریکٹر لن مالوف نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں گزشتہ دو سالوں سے جاری جنگ کی وجہ سے اب تک 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں، لاکھوں سویلین کی زندگیاں خطرے میں ہیں، یمن میں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کو انسانی بنیادوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/