24 March 2017 - 20:04
خبر کا کوڈ: 427071
فونت
روسی حکام:
روس کی ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کی معروف کپمنی کے سربراہ نے کہا : ایران کے ساتھ دفاعی تعاون پہلے سے طے شدہ فریم ورک میں جاری ہے اور امریکا کا ایران پر فوجی سازوسامان کے پابندیاں اس تعاون پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
روسی اسلحہ ساز کمپنی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کی معروف کپمنی کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر وکٹر کلدوف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دفاعی تعاون پہلے سے طے شدہ فریم ورک میں جاری ہے اور امریکا کا ایران پر فوجی سازوسامان کے پابندیاں اس تعاون پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ روس کے دفاعی تعاون کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ روس کی ایران کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون بین الاقوامی قوانین کے تحت جاری ہے۔

روسی خبررساں ادارے نے وکٹر کلدوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات میں کمی نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ تعلقات مشترکہ جوہری معاہدہ جیسے بین الاقوامی معاہدے کے بعد مزید بڑھے ہیں۔

اس موقع پر انہوں جوہری معاہدے کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنا تیل بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھیجنا شروع کیا ہے اور روس بھی ایران کے ساتھ دفاعی سازوسامان میں تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں لہذا اس قسم کی پابندیاں روس کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬