24 March 2017 - 20:07
خبر کا کوڈ: 427072
فونت
فلپائن کے صدر نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں امریکہ کے اشتعال انگیز موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔
فلپائن کے صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر رود ریگو ڈیٹروٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحری جہازرانی کی سیکورٹی کے بہانے بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی بحری گشت ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف ایک گولہ فائر کر دیئے جانے سے علاقے میں ایک دھماکہ اور جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے اور اس کا نتیجہ قتل عام کی صورت میں نکلے گا۔

فلپائن کے صدر نے کہا کہ امریکہ نے کسی فوجی حمایت کی ضمانت کے بغیر چین کے مقابلے میں کھڑے ہو جانے کے لئے فلپائن پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک اکیلے اپنے قدرتی ذخائر کی تلاش اور معدنیات کو باہر نکالنے کی توانائی نہیں رکھتا، کہا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنے قدرتی ذخائر سے استفادے کے تعلق سے شراکت داری کے لئے تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬