
:
مرقد امام علی(ع) کے آثار کا جمال آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے
برطانوی ماہر آثار نے مرقد امیر المومنین (ع) کے تاریخی آثار کو ماہرانہ اصول و ضوابط کے تحت مشاہدہ کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہر آثار الیسٹر نورتھ نے مرقد امیر المومنین (ع) کے تاریخی آثار کو ماہرانہ اصول و ضوابط کے تحت مشاہدہ کیا ۔
انہوں نے حرم کے ان آثار کے مشاہد کے بعد اپنے خیالات کے اظہار میں اس تاریخی مقام کو بے نظیر قرار دیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ ثقافی ورثہ کے یونٹ کے انچارج ڈاکٹر عبد الھادی ابراہیمی تھے جنہوں نے انہیں مختلف مقامات کی وضاحت کی اور ان کی تاریخ سے مطلع کیا۔
اس موقع پر انہیں حرم کے مختلف مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جسے انہوں نے غور سے سنا۔
یاد رہے مذکورہ ماہر اثار برطانیہ کے معروف ماہر آثار ہیں ،وہ مختلف یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/