28 March 2017 - 11:05
خبر کا کوڈ: 427154
فونت
مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کے دسیوں اراکین نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
بنیامین نتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے پی این این نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما اسحاق ہرزوگ نے نتن یاہو کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسے اکسٹھ پارلیمانی اراکین کے ناموں کی فہرست موجود ہے جو نتن یاہو کی برطرفی کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے بھی نتن یاہو کی جنگ پسند کابینہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دائیں بازو کے انتہاپسند عناصر نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے کر عالمی سطح پر اسرائیل کو تنہا اور زوال کے خطرے سے دوچارکر دیا ہے۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ امیر پرتز نے بھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو اس عہدے کے حقدار نہیں ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان کا متبادل سامنے آجائے گا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی نادرست پالیسیوں کے نتیجے میں مختلف صیہونی حکام اور عہدیداروں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬