‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2017 - 18:21
خبر کا کوڈ: 427493
فونت
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت کی یاد منانے اور اہل بیت اطہار(ع) کو اس المناک واقعے کا پرسہ پیش کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے ایک ماتمی جلوس نکالا۔
بہن کی مظلومانہ شہادت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت کی یاد منانے اور اہل بیت اطہار(ع) کو اس المناک واقعے کا پرسہ پیش کرنے کے لئے بروز جمعرات 15رجب 1438ھ بمطابق 13اپریل 2017ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے ایک ماتمی جلوس نکالا۔

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے کفیل و ضامن حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام ماتمی جلوس کی شکل میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے ما بین الحرمین سے ہو کر حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک پہنچے کہ جہاں پر دونوں روضوں کے خدام نے مل کر عزاداری برپا کی۔

امام حسین(ع) کے صحن مبارک میں پہلے مجلس عزاء پڑھی گئی اور مجلس کے بعد ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے دونوں روضوں کے خدام جلوس کی صورت میں حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف روانہ ہو گئے اس جلوس کا اختتام حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں ہوا کہ جہاں پر جلوس کے اختتام پر مجلس عزاء برپا کی گئی۔

اس المناک واقعہ کی یاد منانے کے لئے پورے کربلا شہر میں سوگ منایا گیا ہر طرف کالی چادریں لٹکائی گئیں اور پورے شہر میں مجلس اور ماتمی جلوس برآمد کئے گئے۔

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا ذکر چند جملوں میں:

اسم مبارک: زینب (علیھا السلام)

والد: علی ابن ابی طالب علیہما السلام

والدہ: فاطمہ بنت رسول اللہ علیہما السلام

نانا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

نانی: حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا

دادا: حضرت ابوطالب بن عبد المطلب علیہما السلام

دادی :فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیھا

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی کنیت: ام کلثوم اور ام الحسن ہے

حضرت زینب (س) کا لقب: عقیلة بنی ہاشم ہے

عقیلہ اس خاتون کو کہا جاتا ہے جو اپنی قوم پہ بہت فضل و کرم کرے اور اپنے پورے گھر میں سب سے زیادہ عزیز ترین ہو۔ اسی لقب کی وجہ سے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی اولاد بنی عقیلہ کہلاتی ہے۔

حضرت زینب (س) کا ایک لقب عالمہ بھی ہے

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کائنات کے سب سے بڑے عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نواسی اور کائنات کی خواتین کی ملکہ کی بیٹی تھیں مؤرخین لکھتے ہیں کہ مسلمان خواتین دینی احکامات کو سیکھنے کے لئے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے پاس آیا کرتی تھیں۔

اس کے علاوہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا لقب عابدہ ال علی بھی تھا۔

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے بعد کائنات میں سب سے زیادہ عبادت گزار خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیھا ہی ہیں کوئی ایسی نافلہ نماز نہیں ہے کہ جو آپ نہ بجا لاتی ہوں۔ دنیا کی سب سے دکھ بھری رات شامِ غریباں میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے نماز تہجد اور دوسرے نوافل کو قضا نہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬