مصري اليکشن کميشن کے اعلان سے:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فاروق سلطان ، مصري اليکشن کمشنر نے مصر کے صدارتي انتخاب ميں اخوان المسلمين کے رہنما محمد مرسي کے کامياب ہونے کا اعلان کيا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے ميں کسي بھي اميدوار کو مورد نظر ووٹ نہ مل سکا تاکيد کي : ووٹنگ کے دوسرے مرحلے ميں اخوان المسلمين کے نمائندے محمد مرسي اوراحمد شفيق کے درميان مقابلہ رہا جس ميں محمد مرسي کو اکثريت حاصل رہي ?
فاروق سلطان نے ياد دہاني کي : 51 ميلين مصري ووٹنگ ميں شرکت کرنے کي صلاحيت رکھتے تھے جن ميں سے ادھے لوگوں نے ووٹنگ ميں شرکت کي ، 25 ميلين صحيح ووٹ ڈالے گئے اوراس ميں 7 لاکھ ووٹ باطل تھے ?
انہوں نے مزيد کہا : اخري راي شماري کے تحت احمد شفيق کو 12 ميلين تين لاکھ ووٹ ملے اور محمد المرسي کو 13 ميلين ووٹ پڑے تھے ?
قابل ذکر ہے کہ نتائج کے اعلان سے قبل اليکشن کميشن کے باہرسيکيورٹي سخت کردي گئي تھي اور اس اعلان کے بعد پورے مصر ميں جشن و سرور کا سماں رہا ?
واضح رہے کہ مصر ميں سابق ڈکٹيٹر صدر حسني مبارک کے 30 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک ميں پہلے صدارتي انتخابات کا انعقاد کيا گيا تها جس ميں ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 51 فيصد رہا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے