‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2017 - 11:50
خبر کا کوڈ: 427627
فونت
نادار گھرانوں کے لئے تعمیر کی جانے والی مرتضی ھاوسنگ کمپلکس کا سنگ بنیاد حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے رکھا ۔
 مرتضی ھاوسنگ کمپلکس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے نادار گھرانوں کے لئے تعمیر کی جانے والی مرتضی ھاوسنگ کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔

یہ کمپلکس مرجع عالی قد رآیت اللہ العظمی شیخ اسحاق فیاض کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ہفتہ ولادت کے موقع پر اس ہاوسنگ کمپلکس کا افتتاح کیا گیا ۔

حرم کے جنرل سیکٹری نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد نادر اور بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا ہے ،اس منصوبے کے تحت تعمیر کئے جانے والے گھروں کا رقبہ سو مربع میٹر ہو گا جس میں دو کمرے ،باورچی۔حمام تعمیر کئے جائے گے۔

اس موقع پر دفتر آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے شیخ طارق بغدادی نے اس کاوش کو ایک عمدہ اقدام قرار دیا اور اسے عراق کے غریب خاندانوں کے لئے ایک نوید قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام کے ذریعہ مایوس لوگ میں امید کی کرن پیدا ہوگی۔

اسی طرح دفتر آیت اللہ اسحاق فیاض کے نمائندے نے اس عظیم منصوبے کے آغاز پر حرم امیر المومنین (ع) کو مبارک باد دی مومنین ،نادار خاندانوں کی مزید خدمت کرنے کی تمنا کی۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر رضا محمد حسن نے بتایا کہ اس منصوبے کا تمام کام حرم کا شعبہ انجئرینگ انجام دے گا ،جبکہ اس کی تعمیر میں عالمی معیار کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

یاد رہے یہ منصوبہ مخیرین کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا اور مستحق افراد میں تقسیم کیاجائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬