
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانس کے نمائندے البراٹواور ٹیگا مارٹن نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں امام حسین علیہ السلام باران فراواں اور مستمر فیض کے عنوان سے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ادیان کے لیے ضروری ہے کہ وہ امن و امان اور سلامتی کی پشتپناہی کرے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اگر کوئی شخص دہشت گردوں کی طرح دین کو شدت پسندی کے لیے استعمال کرتا ہے تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے دین کی راہ پہ گامزن کریں اور خاص طور پر دینی زعماء و علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانیت کی کرامت، انسانی حقوق اور دین کے نام کو بے حرمتی سے بچائیں ۔
انہوں نے بیان کیا : دینی زعماء و علماء کی مزید ذمہ داری ہے کہ خدائی تعلیمات کی نشرواشاعت کریں خدا سلامتی اور امن و امان کا خدا ہے اور جس شدت پسندی کو بھی اللہ کے نام کے طور پر اپنایا جائے وہ خدا کے نام کی بد ترین بے حرمتی شمار ہو گی۔
واضح رہے کہ پاپ فرانس کے نمائندے البراٹواور ٹیگا مارٹن نے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیا جو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں 3 شعبان 1438 ھ بمطابق 30 اپریل 2017ء کو ’’امام حسین علیہ السلام باران فراواں اور مستمر فیض ہیں‘‘عنوان کے تحت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/