
قوم ابمیں دیکھنا چاہتی ہے
سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا : نوازشریف چھپ چھپ کر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے ملکر پاکستان کی خود مختاری کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں صوبائی دفتر میں رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ قوم اب نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگتی بلکہ جیل میں دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بیان کیا : نوازشریف کا پورا خاندان بھارت کا وفادار اور انکی ترجمانی کرتا ہے، ڈان لیکس پر فوج کا بیان حکومت پرعدم اعتماد ہے، عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے، موجودہ حکمران پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں، ڈان لیکس پر نوازشریف اپنے خاندان کو بچانے کیلئے چھوٹے بکروں کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔
شاہد غوری نے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے قبل کئے وعدوں کو پورا کریں، نوازشریف کا خاندان تقریبا گزشتہ 40 سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے مگر عوام کو بنیادی شہری حقوق اور جان و مال کا تحفظ بھی حاصل نہیں۔
مرکزی رہنما نے کہا کہ نوازشریف چھپ چھپ کر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت سے ملکر پاکستان کی خود مختاری کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور ان کا خاندان قابل اعتماد نہیں، ملکی سالمیت کو باہر سے کم اور اندر سے زیادہ خطرات ان جیسے لوگوں سے ہی ہیں جو اس وقت اقتدار پر قابض ہیں، چین پاکستان کا وفادار دوست ہے مگر محض سی پیک عوامی ضروریات زندگی کو پورا نہیں کر سکتا۔
انہوں نے بیان کیا : نوازشریف قوم کو بتائیں سی پیک 2035ء میں مکمل ہوگا، سی پیک کی بدولت نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، نواز شریف قوم کو یہ بھی بتائیں کہ سی پیک کے تمام راستوں پر تعمیرات کے ٹھیکے اور زمینوں کی خرید و فروخت میں نواز شریف کا خاندان اور ان کے قریبی دوستوں کو نوازا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/