حجت الاسلام اصغرعسکري :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اصغرعسکري نے تحصيل پنڈ دادنخان نواحي گائوں کوٹلہ سيداں ميں محفل ولادت سيد الشہداء کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : کربلا نے ھميں وقت کے طاغوت سے ٹکرانے کا درس ديا ?
حجت الاسلام اصغرعسکري نے يہ کہتے ہوئے کہ آج دشمن ہميں گوليوں ، بم دھماکوں اور خود کش حملوں سے ہرساں کرنا چاھتا ہے مگرملت تشيع اتني کمزور نہيں کہ ان دہشت گردوں کا مقابلہ نہ کر سکے تاکيد کي : دنيا واقف ہے کہ علي والوں نے ہر دور کي فرعونيت اور يزيديت کو ذلت سے دوچارکيا ، حزب اللہ لبنان کي اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ اس کا کھلا مصداق ہے ?
انہوں نے دشن سے مقابلہ ميں نظم اور اتحاد کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : لبنان ميں سترہ لاکھ شيعوں نے متحد اور منظم ہو کراسرائيل کو شکست دي ، اگر پاکستان کے پانچ کروڑ شيعہ بھي منظم اور متحد ہو جائيں تو نہ يزيديت رہے گي اور نہ دہشت گردي بلکہ پاکستان امن و امان کا گہوارہ بن جا ئے گا ?
پاکستان کي اس نامور ديني شخصيت نے مزيد کہا : ہم لاوارث نہيں بلکہ ہمارا امام زندہ ہے ، نبي کاکام راستہ دکھانا ہے اور امامت کا کام ہاتھ پکڑ کر منزل تک پہونچانا ہے ?
انہوں نے يکم جولائي کو مينار پاکستان ميں ہونے والي کانفرنس ميں شرکت کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : پاکستان ميں ہونے والي شيعہ نسل کشي ، بيروني جارحيت ، دہشت گردي ، لاقانونيت ، غربت ، مہنگائي اور کرپشن کے خلاف ہم آواز ہو کر صدائے احتجاج بلند کريں گے لھذا سبھي اپنا قومي فريضہ سمجھتے ہوئے اس کانفرنس ميں شريک ہوں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے