
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی ایران اور روس کے درمیان شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق شامی فورسز ان علاقوں پر جنگی کارروائیاں نہیں کریں گی اور نہ ہی حکومتی طیارے ان علاقوں پر پرواز کریں گے۔
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ترکی اور ایران نے شام کے شمال، مرکز اور جنوب میں چار محفوظ علاقوں کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
تینوں ممالک کے مطابق اس معاہدے سے شام میں جاری تشدد میں کمی واقع ہوگی۔تینوں ممالک نے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے