قائد ملت جعفریہ پاکستان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مذہبی نہیں، سیاسی انداز سے حصہ لیں گے، اتحاد بین المسلمین کیساتھ اتحاد بین المومنین بھی ہماری ترجیحات میں ہے، مثبت سوچ رکھنے والے گروہوں سے بات کرسکتے ہیں، تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی ختم کرنے کی مخالفت ایجنسیاں کیوں کر رہی ہیں؟ وزیر داخلہ اور وزیراعظم کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، 10 سال سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، آج تک تحریک جعفریہ کیخلاف ریاستی اداروں کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا محمد سبطین کاظمی بے گناہ ہیں، ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کرسکتے اور گواہی دینے کیلئے میں خود بھی عدالت جا سکتا ہوں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے