
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سید مصطفی میرسلیم نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل اندرونی صلاحیت اور وسائل پر انحصار کرنے سے ممکن ہے۔
یہ بات سید مصطفی میرسلیم نے گزشتہ پیر کے روز ایران کے شمال مغربی صوبے تبریز میں طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکیوں اور عائد شدہ ظالمانہ پابندیوں کے باوجود خودکفیل ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسا کرنے سے ترقی کے راستے کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماہر اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین اور اعتماد رکھنا چاہیے اورمجھے پختہ یقین ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں سے ہمارے تمام مسائل حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی کے اوایل میں ہمارے نوجوانوں نے شور اور جذبہ کے ساتھ کام کر کے اچھی کامیابیان حاصل کی آج بھی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں ہماری مشکلات کا علاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا مخالف نہیں ہیں لیکن اس روابط اقتدار اور طاقت کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مدد سے سائنسی برآمدات کا اضافہ کرسکتے ہیں اور اس حوالے پر کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے سے ہم تمام ظالمانہ اور سخت ترین پابندیوں پر قابو پا کر سکیں گے۔
انہوں نے ارومیہ جھیل کے ماحولیاتی کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ملک میں پانی کا صحیح استعمال کے لیے پانی ذخائر کی شناخت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 19 مئی کو ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملک اور بیرون ملک میں منعقد کئے جائیں گے۔
ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے 6 حتمی امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں موجودہ صدر مملکت حسن روحانی ، ایران کے ادارہ آستان قدس رضوی کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی ، موجودہ حکومت کے سنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری ، میئر تہران محمد باقر قالیباف ، سابق وزیر ثقافت مصطفی میرسلیم اور سابق وزیر کھیل سید مصطفی ہاشمی طبا شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/