‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2017 - 15:53
خبر کا کوڈ: 428922
فونت
مولانا لطف الرحمن :
مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ ہمیں معاملے کی نزاکت کا احساس ہے اور کوٹلی امام حسین (ع) والے معاملے میں ہماری ہمدردیاں اور مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔
 کوٹلی امام حسین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی صدیوں سے وقف امام حسین (ع) ہے، ہم بچپن سے دیکھتے ہیں کہ کوٹلی امام حسین (ع) اہل تشیع کا مرکز ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل تشیع ڈی آئی خان کے اکابرین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد میں سید فیاض حسین بخاری نمائندہ شیعہ ینگ مین، صدر انجمن متولیان سید فرحت عباس شاہ، کنوینئر تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع) بشیر حسین جڑیہ سمیت سید نجم الحسن شاہ، سید مزمل شیرازی و دیگر افراد شامل تھے۔

دوران گفتگو مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ ہمیں معاملے کی نزاکت کا احساس ہے اور کوٹلی امام حسین (ع) والے معاملے میں ہماری ہمدردیاں اور مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔

کوٹلی امام حسین (ع) جو کہ صدیوں سے وقف امام حسین (ع) ہے، ان شاء اللہ اس پر کوئی گراؤنڈ یا پارک نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی میں بھی اس ایشو کو اٹھاؤں گا اور کوٹلی امام حسین (ع) کے معاملے پر اہل تشیع کے ساتھ ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬