30 June 2012 - 18:12
خبر کا کوڈ: 4290
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے امام جمعہ نے سعودي کے حکومتي نظام کو فاسد بتاتے ہوئے صھيوني پروگرامز کو جامہ عمل پہنانے والي سعودي حکومت کو سرنگوں کئے جانے تاکيد کي ?
حجت الاسلام قبانچي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے اس ھفتہ کي نماز جمعہ کے خطبے ميں جو فاطميہ امام بارگاہ ميں منعقد ہوا يہ اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقي مراجع تقليد ، عراق ميں تبديليوں کے خواھاں ہيں کہا : اس وقت عراق ميں دو طرح کے افراد موجود ہيں کچھ عراق ميں تبديليوں کے خواھاں ہيں تو کچھ تبديليوں سے نا اميد ہوچکے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: مراجع تقليد اور ملت عراق تبديليوں کے حامي ہيں اور معتقد ہيں کہ حکام تبديليوں کي صلاحتيں بھي رکھتے ہيں ، حکام اخلاص اور صداقت کے ذريعہ عوام کي بيشتر خدمت کرسکتے ہيں ?

حجت الاسلام قبانچي نے عراق ميں اصلاحات کو ضروري جانتے ہوئے کہا : عراق بہت مالدار ملک ہے ، دنيا کا گيارہ پرسنٹ تيل کا ذخيرہ جو دس عربي ممالک کے بجٹ کے برابر ہے عراق ميں موجود ہے ، جبکہ 60 لاکھ عراقي جاہل ہيں اور 25 پرسنٹ عراقي خطِ فقر سے نيچے ہيں ?

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزيد کہا : کاميابي فقط گفتگو ہي سے حاصل نہيں ہوتي بلکہ اصلاحات کسي مجموعہ ميں کاميابي لاتي ہے ، عراقي اصلاحات کے طلبگار ہيں کيوں کہ موجودہ بحران فقط اصلاحات ہي سے ختم ہوگا ? عوام حکام کي حسن نيت سے اگاہ ہونے کے باوجود موجودہ بحران سے تھک چکي ہے اور ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہے ?

سيد صدرالدين قبانچي نے دھشت گردوں کے خلاف احکامات صادر نہ کئے جانے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : افسوس عدليہ ميں بعض فاسد افراد کي موجودگي سبب بني ہے کہ دھشت گردوں کو واقعي سزا نہ دي جاسکے اوردھشت گرد اپنے شرم ا?ور کام سے خوف زدہ نہ ہوں ، ميں اس جگہ سے کہ رہا ہوں کہ ميں عوام کے ساتھ ہوں اور ان دھشت گردوں کي في الفور پھانسي کا طلبگار ہوں ?

حوزہ علميہ نجف اشرف کے استاد نے جمعہ کے دوسرے خطبہ ميں مصرکے صدر جمھوريہ الکيشن ميں محمد مرسي کي کاميابي پر انہيں مبارک باد ديتے ہوئے کہا : عرب قوميں اگاہ و ہوشيار رہيں کہ امريکا کے بچھائے جال ميں نہ پھنس جائيں اور اس سلسلے ميں عراق اور ايران کا تجربہ ان کي نگاہوں کے سامنے ہے ?

انہوں نے عرب ملتوں کے قيام کے سلسلے ميں دنيا کي دوطرفہ پاليسيوں پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : سوريہ پر دباو ڈالنے والے ممالک بحرين کي مسالمت اميز تحريک کے سلسلے ميں بلکل خاموشي سے کام لے رہے ہيں اور حتي جزائر کي حفاظت کرنے والي فورس بھي شھريوں کو کچلنے ميں مصروف ہے ?

حجت الاسلام قبانچي نے ال سعود نظام کي تقصيرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : سعودي نظام ختم ہو جانا چاھئے کيوں کہ يہ نظام قبائلي شکل وصورت پر استوار ہے اور صھيوني اھداف ومقاصد پر گامزن ہے ?

نجف اشرف کے امام جمعہ نے تاکيد کي : ال سعود نظام حکومت ، عرب حکومتوں کے دل ميں خنجر گھونپنے کے درپہ ہے جس سے شيعہ وسني عرب قوموں کے اوازيں اٹھنے لگيں ہيں ، انشاء اللہ ايک دن ائے گا جب اس حکومت کا تختہ پلٹ جائے گا اورھم قوموں کي ترقي و ارادوں کي بيداري کے شاھد ہوں گے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬