مجلس وحدت مسلمين :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليوايم پاکستان نے يکم جولائي کو لاھور مينار ميں ہونے والے عظيم الشان اجتماع کے حوالے سے بين الاقوامي صحافيوں کي شرکت ميں ايک پريس کانفرنس کا اہتمام کيا ? جس ميں مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شھيدي کے ھمراہ ديگر رياستوں کے عھديداروں نے شرکت کي ?
حجت الاسلام محمد امين شھيدي نے امريکہ اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل کو اپني سازشوں سے باز آ نے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : يکم جولائي کے عظيم الشان اجتماع ميں وطن پرست شيعہ قوم اس بات کا اثبات کرے کہ اب ملک ميں عالمي سامراجيت کي کوئي جگہ نہيں رہي ?
انہوں نے مزيد کہا : اب دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کو اس بات کي ہر گز اجازت نہيں دي جائے گي کہ وہ اپنے شيطاني عزائم کے لئے سر زمين پاکستان کا استعمال کريں ?
ڈبليوايم پاکستان کے اس اھم منصب ادار نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ قرآن وسنت کانفرنس ميں شرکت کي غرض سے مينار پاکستان پہنچنے والے قافلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کہا : پورے ملک سے بڑي تعداد ميں جيد علماء کرام ،ذاکرين عظام،خطباء،اسکالرز اور مرد و خواتين سميت بچوں اور نوجوانوں کي بڑي تعداد اس کانفرنس ميں شريک ہوں گے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ ميں 60,000 (ساٹھ ہزار) نشستوں کا اہتمام کيا گيا ہے اورمينار پاکستان ميں 5 لاکھ افراد کي شرکت کے انتظامات کئے گئے ہيں کہا : يہ اجتماع پاکستان کي تاريخ کا سب سے بڑا اور تاريخي اجتماع ہو گا ?
حجت الاسلام محمد امين شھيدي نے کانفرنس ميں دھشت گردانہ حملے کے حوالے سے لاہور اخبارات ميں شائع ہونے والي افواہوں کے پيش نظر انتظاميہ کو حفاظتي انتظامات سخت کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے اپني ديگر تنظيموں کي معاونت سے 4000 رضا کار سيکورٹي کے انتظامات کے لئے تعينات کر دئيے ہيں تا کہ پوليس اور رضا کار باہم مل کر سيکورٹي کو مزيد بہتر طور پر انجام دے سکيں اور کسي بھي شيطاني منصوبے کو ناکام بنا ديں ?
انہوں نے اخر ميں ’’قرآن و سنت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے ملک بھر کے جيد علما ء کرام،ذاکرين عظام،خطباء،اسکالرز اور تنظيموں نے بھرپور حمايت کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : يہ کانفرنس ملک کي تاريخ ميں ايک اہم سنگ ميل کي حيثيت اختيار کرے گي جس ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي جانب سے ملک ميںجاري دہشت گردي کے خاتمہ،ملک دشمن عناصر کے راستوں کو روکنے،دہشت گردوں کا خاتمہ،ملک کو درپيش مسائل ،امريکي مداخلت،ڈرون حملوں سميت ديگر اہم قومي امور پر اہم ترين اعلانات کئے جائيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے