قرآن و سنت کانفرنس کي پہلي نشست ميں :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليو ايم کے زير اہتمام حجت الاسلام عارف حسين الحسيني (رہ) کي 24 ويں برسي کے حوالے سے مينار پاکستان لاہور ميں منعقد ہونے والي قرآن و سنت کانفرنس کا قاري مستحسن رضا کي تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا ?
ايم ڈبليو ايم پنجاب کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام اصغر عسکر ي نے يہ کہتے ہوئے کہ 1987ء ميں اسي مقام پر اسي عنوان سے شہيد حجت الاسلام عارف حسين الحسيني (رہ) نے کانفرنس منعقد کي تھي کہا : آج شيعان حيدرکرار (ع) نے ايک بار پھر ثابت کرنا ہے کہ چاہے 14 سو سال پہلے کي کربلا ہو يا عصر حاضر کي کربلا ہم ہر ميدان ميں يزيديت کو ذلت آميز شکست ديں گے?
ايم ڈبليو ايم کے شعبہ جوانان کے مرکزي سکريٹري حجت الاسلام اعجاز حسين بہشتي نے يہ کہتے ہوئے کہ ھم سيرت زينب (س) اور سير ت سجاد(ع) پر عمل پيرا ہوکر شہداء کے خون کا حفاظت کريں گے کہا : ميناروں سے بلند ہونے والي تکبيروں کي اوازيں اورعزاداري سيد الشہداء (ع) کا جاري سلسلہ کي تين وجوہات ہيں، ايک يہ کہ تصور امامت زندہ ہے اور ہمارا سرپرست امام حاضر ہے اور ہمارے شہداء کا خون ہماري سربلندي کي بنياد ہے ?
انہوں آقاي بہاوالديني کي فرمايشات کا حوالہ ديتے ہوئے کہ وہ مکتب جس کي بنيادوں ميں حسين (ع) کا خون شامل ہو اسے کوئي يزيد اور فرعون شکست نہيں دے سکتا کہا : ہمارے مکتب کے زندہ رہنے کي تيسري وجہ کردار زينب (س) اور کردار سجاد(ع) ہے ، يزيد نے ہر ممکن کوشش کي کہ امام حسين (ع) کي صدائے ھل من ناصر دب جائے ، علي اکبر (ع) کا خون چھپ جائے ليکن زينب (س) اور سجاد(ع) نے ہاتھوں ميں ہتھکڑياں اور پاؤں ميں بيڑيا پہن کر کوفہ و شام کے درباروں اور بازاروں ميں حسينيت کا دفاع کيا?
مجلس وحدت مسلمين پنجاب کے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ ملت تشيع پرامن اور محب وطن ہے، ليکن افسوس کا مقام ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں ميں تشيع کا خون بہايا جا رہا ہے کہا : کوئٹہ ميں آئے روز ہونيوالے واقعات يہ ثابت کرتے ہيں کہ وہاں پر قانون نام کوئي چيز نہيں، زائرين کو بسوں سے اتار کا قتل کر ديا جاتا ہے، مگرانتظاميہ کنٹرول نہيں کرنا چاھتي ?
انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہ اگر يہ سلسلہ يونہي چلتا رہا تو ملک خانہ جنگي کي طر ف جاسکتا ہے کہا : جب سينکڑوں افراد کے قاتلوں کو عدالتوں سے رہائي مل جائے گي تو ملک سے دہشتگردي خاتمہ کيسے ممکن ہے ? ملت تشيع ہر قسم کي دہشتگردي کيخلاف ہے اور ملک ميں امن چاہتي ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے