19 August 2017 - 11:00
خبر کا کوڈ: 429549
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بری فوج علاقے میں پائے جانے والے خطرات کے پیش نظر سریع الحرکت یونٹیں تشکیل دے کر روز بروز اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کررہی ہے۔
 کیومرث حیدری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے ہفتے کو اصفہان میں بری فوج کے دیگر کمانڈروں، عہدیداروں اور توپخانوں کے یونٹ کی ٹریننگ سینٹر کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری تقاضوں کے مطابق فوج کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ ایران کی بری فوج کا اہم ترین مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بری فوج میں ہیلی کاپٹروں اور توپخانوں کے یونٹ کو بری فوج کا مضبوط پہلو بتایا اور کہا کہ بری فوج نے ہیلی کاپٹروں کے استعمال کے پیش نظر اپنی ضرورت کے تحت جامع منصوبوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ برس اکتیس اگست کووزارت دفاع کے عہدیداروں، حکام اور ماہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ دفاعی اور پیشگی حملہ کرنے کی توانائیوں میں اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مسلمہ حق ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں ظالم اور تسلط پسند طاقتیں جن کے پاس انسانیت، وجدان اور اخلاق چھو کر بھی نہیں گذرا ہے ہر طرف مسلط ہیں اور دیگر ملکوں میں لوگوں کا قتل عام کرنے میں ذرا سا بھی دریغ نہیں کرتیں ایسے میں دفاعی اور پیشگی حملے کی توانائیوں میں اضافہ پوری طرح ایک فطری امر ہے کیونکہ جب تک ان طاقتوں کو ایران کی قوت کا اندازہ نہیں ہوگا اس وقت تک ہماری سیکورٹی مکمل نہیں ہوسکے گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬