محمد مرسي کي رسم حلف برداري ميں تاکيد :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، محمد مرسي نے حلف رسم حلف برداري کے بعد تحرير اسکوائر پر اپنے حاميوں سے خطاب ميں کہا : مقاصد کے حصول تک انقلاب جاري رہنا چاہے?
محمد مرسي نے يہ کہتے ہوئے کہ وہ مصري شہريوں کے حقوق کا تحفظ اور آئين پر عملدرآمد اور اداروں کا احترام کريں گے تاکيد کي : اسرائيل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے ميں کوئي عار نہيں ?
انہوں نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرارديتے ہوئے کہا : ان کے پاس صدر کے اختيارات عوام کي امانت ہے اور وہ وعدہ کرتے ہيں کہ اس امانت ميں خيانت نہيں کريں گے?
محمد مرسي نے اپني تقرير ميں مسلح افواج کا شکريہ ادا کرتے ہوئے اسے مصر کي تاريخ کا ايک انتہائي اہم دن بتايا اور کہا : پرامن و شائستہ انداز ميں انتقال اقتدار سے مصري عوام اور پوري دنيا مصري فوج کو عزت کي نگاہ سے ديکھے گي اور اس کي مثاليں دے گي?
ياد رہے کہ ادھر مصر کي مسلح افواج نے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسي کو اقتدار سونپ ديا ہے، ساتھ ہي انہيں 21 توپوں کي سلامي بھي دي گئي? قاہرہ ميں منعقد ہونے والي فوجي تقريب کے دوران مصر کي مسلح افواج کي سپريم کونسل کے سربراہ ايئر مارشل محمد طنطاوي نے نومنتخب صدر کو باضابطہ طور پر اقتدار منتقل کر ديا ہے، اس موقع پر افواج کے سربراہان اور اعل?ي فوجي افسران نے بھي شرکت کي، جبکہ ڈاکٹر مرسي کے اعزاز ميں مختصر پريڈ کا بھي انعقاد ہوا، جس ميں بري، بحري وفضائي افواج نے انہيں 21 توپوں کي سلامي دي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے