24 September 2017 - 22:02
خبر کا کوڈ: 430080
فونت
ایران کی بری فوج کے کمانڈر:
بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا : ایرانی بری فوج کی آج کی کامیابیاں، ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا ایک چھوٹا حصہ ہیں ۔
کیومرث حیدری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ایرانی فوج کو علاقائی اور قومی سطح پر سب سے منفرد طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بری فوج قابل قدر صلاحیتوں کی حامل ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی فوج کی نئی کامیابیوں کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ قا‏ئد انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے احکامات کے تحت ہم نے دفاعی ساز و سامان کی تعمیر کے حوالے سے جدید آلات اور آٹومیشن کے اصولوں کو مدنظر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بری فوج کی آج کی کامیابیاں، ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا ایک چھوٹا حصہ ہیں اور دشمن کی بیوقوفی کی صورت میں ایرانی بری فوج تیزی سے اس کے عزائم کو خاک میں ملا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کی زمینی فوج دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا سخت جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔

یاد رہے کہ آج بہ روز اتوار (ہفتہ دفاع مقدس کے تیسرے دن) تہران میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کی تین نئی کامیابیاں شہید جوادی کا منصوبہ( حیدر 44)، شہید مرادی کا منصوبہ(حیدر ٤٤) اور شهید یداللهی کا منصوبہ( حیدر 7) کے ناموں کے ساتھ متعارف کروائی گئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬