05 October 2017 - 22:41
خبر کا کوڈ: 430241
فونت
تنظیمات اہل سنت :
تنظیمات اہل سنت کے رہنماؤں نے کہا : پاکستان و اسلام دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے آئین میں ترامیم کراوئی گئی ہیں ۔
حکومتی اقدام کے خلاف کل پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کی جانب سے آئین میں دستوری ترمیم کیخلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمات اہل سنت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئین میں ترمیم کر کے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کیا ہے، تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیمات اہل سنت کے رہنما پیر سید عبد الصمد شاہ، سید اسرار البہار شاہ، شیخ خالد رضوی، شیخ تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان و اسلام دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے آئین میں ترامیم کراوئی گئی ہیں، انتخابی اصلاحات ترمیمی بل میں حلف نامے کی جگہ اقرار نامہ درج کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور علمائے کرام نے ان گنت قربانیاں دے کر توہین رسالت ایکٹ منظور کرایا تھا، اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے، حکومتی اقدام کے خلاف کل پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬