05 July 2012 - 02:03
خبر کا کوڈ: 4306
فونت
عراقي علماء :
رسا نيوزايجنسي – عراقي شيعہ اورسني علماء نے مختلف بحرانوں سے نکل جانے کے حوالے سے اسلامي جمھوريہ ايران کي توانائيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ايران کےاقتدار نے مغربي کي مختلف پابنديوں کو بےاثرکرديا ہے ?
عراقي علماء

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، ايٹمي توانائيوں کے حوالے سے اسلامي جمھوريہ ايران پر مغربي دنيا کا بڑھتا دباو، يورپ کي جانب سے آئل پابندي اسلامي جمھوريہ کو نقصان پہونچانے کي اخري کوشش تھي ، مذکورہ ممالک کے ماھرين اس دباو کي زد ميں آکرايران کے کمزور ہونے پراصرار کرتے ہيں جبکہ عراقي شيعہ اور سني علماء ايران کي ايٹمي سرگرميوں کي حمايت کرتے ہوئے عراقي حکومت کو اس دباو سے مقابلہ کرنے کي تاکيد کرتے ہيں ?

نجف اشرف کے امام جمعہ ، حجت الاسلام سيد صدر الدين قبانچي نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ايران آساني سے اس دباو ميں نہيں آنے والا ، دشواريوں سے مقابلہ ميں ايران کے صلاحيتوں کا تذکرہ کيا اور کہا : قومي ارادہ ، اسلامي سربلند تجربہ ، ديني رھبري اور مرجعيت ، عالمي مشکلات سے روبرو ہونے ميں مہارت ايران کي کاميابي کے اسباب ميں سے ہيں ، 33 سال سے اسلامي جمھوريہ ايران عالمي دھمکيوں کے مقابل ڈٹا رہا جو دين ودينداردشمنوں کے مقابل کاميابي کے مانند ہے ?

نجف اشرف کے امام جمعہ نے ايران کي اقتصادي پابنديوں کو بے سود بتاتے ہوئے کہا : ايران کو فوجي دھمکي غير منطقي ہے اور مزيد اقتصادي پابندياں بھي جواب دہ نہ ہوں گي کيوں کہ 33 سالہ تجربہ تمام کي تمام پابنديوں کو بے سود بيان کرتا ہے ?

حوزہ علميہ نجف کے استاد نے تاکيد کي : مغربي جان ليں کہ اکڑ بازي اور زور گوئي کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور اگر يہ ممالک ايران کے ايٹمي معاملہ کو مزيد بڑھانا چاھيں گے تو علاقے کے حالات خراب ہوں گے ?

مجلس اعلي? اسلامي عراق کے سربراہ ، حجت الاسلام سيد عمار حکيم نے بھي ايران کے خلاف مغربي پابنديوں کو بے سود بتاتے ہوئے اظھار کيا : ايران پرعالمي او اقتصادي پابندياں عقل و انصاف کے خلاف ہيں ، اب وہ وقت آ گيا کہ امريکا اور مغربي ممالک ان پابنديوں کا خاتمہ کريں ?

انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اس طرح کي پابندياں ھرگز ايران کو نہيں تھکا سکتيں کہا : ميں امريکا اور مغربي ممالک کو اگاہ کررہاہوں کہ اسلامي جمھوريہ ايران کو ذرا مختلف زاويہ سے ديکھيں اور صلح اميز ايٹمي توانائي کي بہ نسبت حسن نيت سے کام ليں ?

عراقي سني علماء کونسل کے سربراہ ، شيخ خالد عبدالوهاب الملا نے اسلامي جمھوريہ ايران سے دشمنوں کے خوف و وحشت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامي ايران اج بھي ظلم وستم کے خلاف لڑنے والي قوموں کے لئے حوصلہ افزائي کا سبب ہے ، انقلاب اسلامي ايران اور امام خميني (رہ) کي رھبري نے دشمنوں کے قدم اکھاڑ کر رکھ دئے ہيں ?

اس سني عالم دين نے مغربي ممالک کے دباو کے مقابلہ ميں اسلامي جمھوريہ ايران کي حمايت سبھي کي ذمہ داري بتاتے ہوئے کہا : اسلامي جمھوريہ ايران اسلام دشمن عناصر کے پيہم حملے سے روبرو ہے ، اس وقت ھم سبھي کي ذمہ داري ہے کہ ايران کو دنيائے اسلام سے الگ کرنے والوں کا مقابلہ کريں ، کيوں کہ حضرت آيت الله خامنه اي کي رهبري ميں ايران تمام مسلمانوں کي حمايت کرتا ہے ?

کاظمين کے امام جمعہ ، حجت الاسلام جلال الدين صغيرنے بھي ايران کے خلاف مغربي دنيا کي پابنديوں کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا : ايرانيوں کا ارادہ يہ تھا کہ ايسي حکومت بر سر اقتدار ائے جو عالمي طاقتوں کے مقابل ملک کےاستقلال کي حفاظت کرسکے اور اسي بنياد پر ايران کے خلاف پابندياں اوراقتصادي محاصرہ مضحکہ پن سے روبرو رہا ہے ?

انہوں نے ايران کے خلاف مغربي دنيا کي تمام چالوں کو بيہودہ بتاتے ہوئے کہا : ايران کے خلاف عالمي سامراجيت کے تمام منصوبہ ناکام رہ جاتے ہيں اوردنيا کے سامنے فقط ان کا حقيقي چہرہ رہ جاتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬